برصغیر پاک و ہند کے ممتاز ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی برسی منگل کو منائی جائے گی

پیر 24 اپریل 2017 13:43

برصغیر پاک و ہند کے ممتاز ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی برسی منگل کو منائی جائے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء)برصغیر پاک و ہند کے نامور اردو ڈرامہ نگار و معروف لیجنڈ اور انڈین شیکسپیئر کا خطاب پانے والے آغا حشر کاشمیری کی برسی28اپریل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

آغا حشر کاشمیری جنہوںنے 1899ء میں مرید شک کے عنوان سے پہلا ڈرامہ لکھ کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا نے 1931ء میں دل کی پیاس کے عنوان سے آخری ڈرامے سمیت کل 133ڈرامے تحریر کئے جنہیں انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی۔

مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف نگار خانوں ، سٹیج اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں ممتاز ڈرامہ نگار ، معروف صاحب طرز ادیب ، نامور عالم دین ، جید حافظ قرآن و مبلغ اسلام آغا حشر کاشمیری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ آغا حشر کاشمیری 28اپریل 1935ء کی شام 56 برس کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:43:13