اذان کے خلاف ٹویٹ پر سونو نگم کے خلاف ایف آئی آر درج

جمعرات 20 اپریل 2017 12:31

اذان کے خلاف ٹویٹ پر سونو نگم کے خلاف ایف آئی آر درج
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء)معروف بھارتی گلوکار سونو نگم اس وقت سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جب سے انہوں نے اذان کے خلاف ٹویٹ کی جس سے نہ صرف مسلمان برادری بلکہ ہندو بھی خوش نہ ہوئے۔یہ ایف آئی آر مہا رشترا کے ایک ضلع اورنگ آباد میں درج کروائی گئی جس کی کاپی بھارت کے ایک مقامی اخبار نے شائع بھی کی۔

(جاری ہے)

اس ایف آئی آر کے بعد سونو نگم نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سونو نگم کے مطابق وہ مسلمانوں یا ان کی عبادات کے خلاف ہر گز نہیں ہیں بلکہ ان کا اشارہ صرف لائوڈ اسپیکر کی طرف تھا۔یاد رہے کہ تمام انڈسٹری کی جانب سے سونو کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اسی سلسلے میں میکا سنگھ نے سونو کو ایک ٹویٹ میں مشورہ دے ڈالا کہ آپ لا?ڈ اسپیکر بدلوانے کی بجائے اپنا گھر بدل لیں۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 12:31:15

Rlated Stars :