شاہ رخ خان کا سچن کی فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 20 اپریل 2017 12:34

شاہ رخ خان کا سچن کی فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی" سچن اے بلین ڈریمز "کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم "سچن اے بلین ڈریمز " کا بہت جلد ٹی وی پریمیئر دکھایا جائے گا اور بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے ٹویئٹر پر فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں کہا ہے کہ دوسرے لوگوں کی طرح میں نے بھی راہنمائی حاصل نہیں کی ۔جس پر سچن نے کہا کہ زندگی میں ہار نہ ہوتی تو کوئی کبھی جیتتا نہیں اور کھبی سیکھتا بھی نہیں ۔سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم کی ہدایات لندن کے مصنف و فلمساز جیمز ایرکن نے دی ہے ،فلم 26 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 12:34:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :