اداکارہ سائرہ بانو کو راج کپورجیون گورو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان

جمعرات 20 اپریل 2017 12:34

اداکارہ سائرہ بانو کو راج کپورجیون گورو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) دلیپ کمارکی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کو حکومت مہاراشٹرا کے راج کپورجیون گورو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سائرہ بانونے ہندی فلم صنعت میں ایک لمبا عرصہ خدمات انجام دی اور ان کی پہلی فلم شمی کپور کے ہمراہ جنگلی تھی جو ان کی وجہ شہرت بنی۔سائرہ بانونے لندن میں تعلیم حاصل کی ،ان کا خاندان دہلی ،کراچی اور لاہورکا ایک تعلیم یافتہ خاندان مانا جاتاہے۔

(جاری ہے)

سائرہ بانو 1960میں ممبئی آئیں اور ڈانس وغیرہ کی تربیت حاصل کرکے 1961میں فلموں میں داخل ہوئیں۔1960 اور1970کے درمیان انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔انہوں نے اداکار راجندرکمار،منوج کمار،سنیل دت وغیرہ کے ہمراہ بہترین فلمیں دیں جن میں پڑوسن ،آئی ملن کی بیلا،وکٹوریہ نمبر203اور پیسے کی گڑیا شامل ہے۔دلیپ کمار کے ہمراہ انہوں نے سگینہ ،گوپی اور بیراگ میں کام کیا ہے۔سائرہ بانو کو ملنے والے ایوارڈ پر فلم انڈسٹری نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 12:34:07