ہدایتکار شوجیت سرکار نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا

جمعرات 20 اپریل 2017 13:51

ہدایتکار شوجیت سرکار نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) بالی وڈ ہدایتکار شوجیت سرکار نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ہدایتکار شوجیت سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے اداکارہ دیپیکا پڈوکون انکی پسندیدہ اداکارہ ہیں،وہ ان کے ساتھ فلم پیکو میں کام کر چکے ہیں جس میں انہوں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا،ان میں کمال کی اداکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں،وہ ان کی شخصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے سکرپٹ تحریر کروا رہے ہیں اور جلد ہی دیپیکا کو ہیروئن لے کر فلم بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نئی فلم پنک کو حال میں ہونیوالی قومی ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں،وہ آئندہ بھی معیاری فلمیں بنا کر مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 13:51:13

Rlated Stars :