بالی ووڈ، آئیڈیاز چوری کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا

جمعرات 20 اپریل 2017 16:53

بالی ووڈ، آئیڈیاز چوری کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء)بالی وڈ فنکار، ہدایت کار، کوریوگرافراور پلے بیک سنگرز آئیڈیاز چوری کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ آرٹس کے مختلف شعبوں سے وابستہ یہ شخصیات نہایت ’ ذہانت ‘ سے آئیڈیاز چوری کرتی ہیں لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں ایسا کچھ کر بیٹھتے ہیں کہ فلم بین انہیں ’رنگے ہاتھوں ‘پکڑ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

چوری کے آئیڈیاز استعمال کرنے والوں میں بہت سے ’مہان فنکار‘اور’تکنیک کار‘ شامل ہیں جو فلموں کی کہانیاں، ایکشن سین، میوزک اورفیشن کے نت نئے انداز ایسی مہارت سے نقل کرتے ہیں کہ اصل بھی نقل محسوس ہونے لگے۔ اب یہ سب کچھ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ’’خاصا ‘‘ بن چکا ہے۔ادھر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے پروگرام ، فلموں و ڈراموں کی کہانیاں اور میوزک سمیت چوری اورنقل کرنے میں بھارت کا کوئی ثانی نہیں رہا۔اچھا پروگرام دنیا کے کسی بھی چینل سے چلے وہ کچھ ہی عرصہ بعد ہمیں کسی نہ کسی بھارتی چینل پردکھائی دے جا تا ہے۔۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 16:53:18