ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی کو 10 سال ہو گئے

جمعرات 20 اپریل 2017 18:06

ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی کو 10 سال ہو گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی شادی کو دس سال ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے شادی کی 10ویں سالگرہ منائی،اس موقع پر اداکار ابھیشک نے ان کے ساتھ گزارے ہوئے یادگار لمحات کی تصویر ان کے ساتھ سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کیں،ان کا انسٹاگرام پر پیغام میں کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور یہ 10 سال ان کی خوشگوار ازواجی زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،اداکار نے سال 2007 میں اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی،ان کی ایک 6سالہ بیٹی آرادھیا بھی ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 18:06:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :