نئی بالی ووڈ فلم ’ ’نور‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

دبنگ گرل سوناکشی سنہا اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی

جمعہ 21 اپریل 2017 11:51

نئی بالی ووڈ فلم ’ ’نور‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستانی ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘پر مبنی بالی ووڈکی نئی فلم’ ’نور‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی۔فلم میں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

2014میں شائع ہونے والے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ کی کہانی ایک خاتون صحافی کے گرد گھومتی ہے۔سنہیل سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ فلم’’نور‘‘ میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے مرکزی کردار ادا کریں گی جو بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھتی ہے ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں پورب کوہلی، کانان گِل ، شیبانی داندیکر و دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 11:51:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :