فلم’’ ڈریگن ‘‘ کا نام تبدیل کرنے پر غور

پیر 17 جولائی 2017 14:39

فلم’’ ڈریگن ‘‘ کا نام تبدیل کرنے پر غور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ فلم’’ ڈریگن ‘‘ کا نام تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ایان مکھرجی کی فلم ڈریگن ‘‘ جس میں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار اکھٹے جلوہ گر ہوں گے کا نام تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا عارضی نام ’’ڈریگن ‘‘رکھا گیا ہے اورفلمساز فلم کے موزوں نام کے لئے مختلف ناموں پر غور کر رہے ہیںاگر فلم کے لئے موزوں نام کا انتخاب ہو جاتا ہے تو فلم کا نام تبدیل کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 14:39:04