شادی کی خبروں پر اداکارہ سونم کپور سیخ پاہو گئیں

میری ذاتی زندگی سے متعلق خبریں شائع کرنے سے اجتناب برتا جائے جب میں شادی یا منگنی کرونگی تو اس بات کا خود اعلان کروں گی‘سونم کپور

منگل 18 جولائی 2017 12:02

شادی کی خبروں پر اداکارہ سونم کپور سیخ پاہو گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) سونم کپور کا کہنا ہے کہ میری ذاتی زندگی سے متعلق خبریں شائع کرنے سے اجتناب برتا جائے۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے قریبی دوست آنند آہوجا کے درمیان قربتیں کافی بڑھ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ کی اپنے قریبی دوست کیساتھ شادی کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔ سونم کپور نے ٹوئٹر پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا میری ذاتی زندگی سے متعلق خبریں شائع کی جا رہی ہیں اس سے اجتناب برتا جائے۔ جب میں شادی یا منگنی کرونگی تو اس بات کا خود اعلان کروں گی۔

وقت اشاعت : 18/07/2017 - 12:02:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :