فلم ’’مائے نیم از خان‘‘ کے 8 سال مکمل

منگل 13 فروری 2018 13:33

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’مائے نیم از خان‘‘ کو ریلیز ہوئے 8 سال مکمل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’مائے نیم از خان‘‘ کو 8 سال مکمل ہو گئے، فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کاجول تھیں۔ کرن جوہر نے اس موقع پر کہا کہ شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اورا س سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ کرن جوہر ان دنوں فلم ’’ویلکم ٹونیویارک‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 13:33:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :