رنویر سنگھ نے شادی میں شرکت کے لئے 2 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی

منگل 13 فروری 2018 15:05

رنویر سنگھ نے شادی میں شرکت کے لئے 2 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک شادی میں شرکت کے لئے 2 کروڑ روپے معاوضے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی کے آرگنائزرز چاہتے تھے کہ اداکار رنویر سنگھ تقریب میں30 منٹ کے لئے شرکت کریں جس کے لئے رنویر سنگھ 2 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ اس پیشکش سے ہدایتکار زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کی عکسبندی متاثر ہو گی اس لئے پیسے پر توجہ دینے کی نسبت فلم میں اپنے کردار کو بہتر انداز میں پیش کرنا زیادہ بہتر ہوگا ۔ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں فلم فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 15:05:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :