90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ مایوری کانگونے 2003ء میں فلمی دنیا چھوڑدی تھی

مایوری شادی کے بعد نیویارک منتقل ہوئی اور آجکل ایک ڈیجیٹل میڈیا ایجنسی کی مینجنگ ڈائریکٹرہیں

بدھ 14 فروری 2018 12:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سلیٹی آنکھوں والی خوبرو اداکارہ نے بالی ووڈ میں راتوں رات خاصی شہرت سمیٹی۔ اس اداکارہ کا نام مایوری کانگو ہے، انہوں نے فلم نسیم سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، اور نیشنل ایوراڈ اپنے نام کیا، اسی کامیابی کے بعد معروف ڈائریکٹر نے مہش بھٹ نے انہیں پاپا کہتے ہیں میں کردار کیلئے آفر کیا۔

اس وقت اداکارہ کی عمر بہت چھوٹی تھی اور وہ اپنے کالج کے رزلٹ کا انتظار کر رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

فلم پاپا کہتے ہیں 1995ء میں ریلیز ہوئی، تاہم اداکارہ کو اصل شہرت فلم ہوگی پیار کی جیت نے دلائی۔ جس کے بعد انہوں نے تیلگو فلم میں بھی اداکاری کی۔مایوری نے 2003 میں شادی کی نیویارک شفٹ ہو گئیں، انہوں نے وہاں ایم بی اے مارکیٹنگ کیا، اور کارپوریٹ انڈسٹری سے منسلک ہو گئیں۔ جس کے بعد کامیابی نے ان کے قدم چومے اور انہوں نے خاصی ترقی کی۔ مایوری آجکل ایک ڈیجیٹل میڈیا ایجنسی کی مینجنگ ڈائریکٹرہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام سے بے حد خوش ہیں اور دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 12:46:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :