بوبی دیول کو ’’ریس تھری ‘‘کے بعد ایک اور بڑی فلم مل گئی

سلمان خان نے بوبی کو اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویتری‘ میں بھی کاسٹ کیا ہے فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 14 مارچ 2018 11:53

بوبی دیول کو ’’ریس تھری ‘‘کے بعد ایک اور بڑی فلم مل گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سلمان خان کے ساتھ فلم ریس تھری کرنے کے بعد قسمت کی دیوی بوبی دیول پر مہربان ہوگئی ہے کیوں کہ انہیں ایک اور بڑی فلم مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ’ہاؤس فل‘ کے چوتھے سیکوئل میں بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ اکشے کمار کے ساتھ 7 سال بعد اسکرین پر نظر آئیں گے جبکہ فلم میں رتیش دیش مک بھی اپنی کامیڈی سے مداحوں کو محظوظ کریں گے، فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:53:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :