بھارتی اداکار اعجاز خان نے آصفہ کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اپریل 2018 15:10

بھارتی اداکار اعجاز خان نے آصفہ کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) : جموں و کشمیر میں ظلم و زیادتی کا نشانہ بنی 8 سالہ آصفہ بانو کو انصاف دلوانے کے لیے ہر کوئی ہی اپنی آواز بلند کر رہا ہے لیکن بھارتی فلمسٹار اعجاز خان نے آصفہ کے قاتلوں کو سزا دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں اعجاز خان نے نریندرا مودی اور یوگی ادیا ناتھ سمیت حکمران جماعت اور بھارتی پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو میں اعجاز خان نے کہاکہ 8 سالہ بچی کو 8،9 لوگوں نے مندر جیسی جگہ ، جہاں لوگ عبادت کرنے آتے ہیں، میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایسا کر کے انہوں نے نہ صرف اپنے ملک ، اپنی قوم بلکہ اپنے دیوتاؤں کا نام بھی ڈبو دیا ہے۔ جو بھی ان قاتلوں کو جان سے مارے گا اور ان کے سر میرے پاس لائے گا میں اسے 50 لاکھ روپے کا انعام دوں گا۔

(جاری ہے)

اگر یہ کرنا میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں اب تک ان سفاک قاتلوں کو مار چکا ہوتا۔ بھارتی جنتیا پارٹی کی خواتین کو بھی اس معاملے پر نہ بولنے اور اسے قابل مذمت قرار نہ دینے پر شرم آنی چاہئیے۔ ہم سب کو اس کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنا ہو گا۔ صرف ایک دن کا احتجاج بھارتی حکومت اور اس ملک و قوم کے مستقبل کےلیے کافی نہیں ہو گا۔
ٹویٹر صارفین نے بھی اعجاز خان کی اس ویڈیو کو سراہا اور ننھی آصفہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 15:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :