فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی

منگل 17 اپریل 2018 11:40

فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔ فلم کی کہانی محبت پر مبنی سچی کہانی ہے جو 2013ء میں ہوئی۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک کپور ہے جبکہ فلم پروڈیوسر رونی سکرووالا ہیں۔ رونی سکرووالا ابھیشیک چیوبے کی فلم ’’سن چڑیا‘‘ میں بھی بطور پروڈیوسر ہیں۔ فلم میں سوشانت ، منوج باجپائی اور بھومی پیڈنیکر ہیں۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :