بالی وڈ شخصیات کی اداکار ورون دھون، بانیتا سندھو کو فلم ’’اکتوبر ‘‘ میں بہترین اداکاری پر مبارکباد

منگل 17 اپریل 2018 12:27

بالی وڈ شخصیات کی اداکار ورون دھون، بانیتا سندھو کو فلم ’’اکتوبر ‘‘ میں بہترین اداکاری پر مبارکباد
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ شخصیات نے فلم ’’اکتوبر ‘‘ میں بہترین اداکاری پر اداکار ورون دھون اور بانیتا سندھو کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے ٹویٹر پر اداکار ورون دھون اور بانیتا سندھو کی فلم ’’اکتوبر ‘‘ میں اداکاری اور خوبصورت فلم بنانے پر ہدایتکار شوجیت سرکار کو سراہتے ہوئے کہا ہے فلم ’’اکتوبر ‘‘ بہت خوبصورتی سے بنائی گئی ہے۔

فلم دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میں کرداروں کے ساتھ موجود ہوں اور ان کے جذبات اور الفاظ کومحسوس کررہا ہوں۔ اداکار پاریش راول، تاپسی پنو، ارجن کپور اور دیگر بالی وڈ شخصیات نے بھی فلم ’’اکتوبر ‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداکار ورون دھون نے ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جس طرح جذبات اور الفاظ کو گہرائی میں پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:27:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :