ساتش کوشک نے 25 سال بعد فلم پروڈیوسر بونی کپور سے معافی مانگ لی

منگل 17 اپریل 2018 12:53

ساتش کوشک نے 25 سال بعد فلم پروڈیوسر بونی کپور سے معافی مانگ لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ستیش کوشک نے فلم ’’روپ کی رانی چوروں کا راجا‘‘ کی ناکامی کی 25 سال بعد فلم پروڈیوسر بونی کپور سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارستیش کوشک نے 1993ء میںفلم ’’روپ کی رانی چوروں کا راجا‘‘ سے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ، بھاری بجٹ سے بننے والی فلم باکس آفس پر توقعات کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام ہوئی جس پر ستیش نے فلم کے 25سال بعد پروڈیوسر بونی کپور سے معافی مانگ لی۔ہدایتکار نے فلم کے 25سال مکمل ہونے پر فلم کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میںآنجہانی اداکارہ سری دیوی، انیل کپور، انوپم کھیراورجیکی شروف تھے۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:53:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :