سونالی باندرے کی کینسر کی جنگ میں جیت کے لئے پر امید ہوں، اہانہ ڈھلون

پیر 9 جولائی 2018 14:09

سونالی باندرے کی کینسر کی جنگ میں جیت کے لئے پر امید ہوں، اہانہ ڈھلون
ممبئی۔09 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ اہانہ ڈھلون نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ سونالی بندرے کی کینسر کی جنگ میں جیت کے لئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ اہانہ ڈھلون نے کہا ہے کہ میں ان کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں اور اب مجھے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے پر بہت برا محسوس ہو رہا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ اس جنگ میں جیتیں گی اور واپس آئیں گی کیونکہ وہ ایک فائٹر اور مضبوط خاتون ہیں، میری نیک خواہشات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

وقت اشاعت : 09/07/2018 - 14:09:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :