عامر خان نے رانی مکھرجی کو ’’بڈھی‘‘ کہہ دیا

منگل 10 جولائی 2018 13:20

عامر خان نے رانی مکھرجی کو ’’بڈھی‘‘ کہہ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) بالی ووڈ پرفیکشنست عامر خان نے معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم’’ ’ہچکی‘ ‘دیکھنے کے بعد انہیں بڈھی کہہ دیا۔

(جاری ہے)

رانی مکھرجی کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں انڈسٹری کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں لیکن شادی کے بعد رانی مکھرجی نے کچھ عرصے کیلئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کی اور تقریباً 4 سال بعد فلم’’’ہچکی‘‘کے ذریعے فلم نگری میں انٹری کی جو کامیاب رہی لیکن رانی مکھرجی کے قریبی دوست سمجھے جانے والے عامر خان نے یہ فلم دیکھنے کے بعد رانی کو بڈھی کہہ دیا۔

معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری فلم ’ہچکی‘ دیکھنے کے بعد بہت سے فنکاروں کی جانب سے پذیرائی ملی جبکہ کرن جوہر نے مجھے کہا تھا کہ میں نے اس فلم میں باصلاحیت اور تجربہ کار اداکارہ کی طرح کام کیا اور معروف رائٹر جاوید اختر کو فلم ’ہچکی‘ میں میری اداکاری فلم ’بلیک سے بھی زیادہ پسند آئی۔
وقت اشاعت : 10/07/2018 - 13:20:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :