فلم سیریز ہاؤس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغازہو گیا

فلم سیریز ہاؤس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغازہو گیا

فلم’ ‘ہاؤس فلم 4‘‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی

بدھ جولائی 12:23 pm
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاؤس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔فلم’ ‘ہاؤس فلم 4‘‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی-اداکار نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ اکشے اور ریتیش تو اس سیریز کی تمام فلموں کا حصہ رہے جبکہ بوبی دیول کی یہ پہلی ہاؤس فل فلم ہوگی۔

اس فلم میں کریتی سنن اور جونی لیور بھی کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ساجد خان نے اس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایات بھی دی، تاہم تیسری فلم کی ہدایت کاری ساجد فرحاد

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

نے کی تھی۔

(خبر جاری ہے)

’ہاوس فل 1‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، ریتیش دیش مکھ، ارجن رامپال، دپیکا پڈوکون، لارا دتتا اور بومن ایرانی نے اہم کردار ادا کیے۔

جبکہ ہاؤس فل 2‘ 2012 میں سامنے آئی۔ اس فلم میں اکشے اور ریتیش کے ساتھ جون ابراہم، آسن، جیکولین فرنینڈز، زرین خان، رشی کپور رندھیر کپور اور متھن چکراورتی نظر آئے۔۔فلم ’ہاؤس فل 3‘ 2016 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں ابھیشیک بچن، لیزا ہیڈن، نرگس فخری اور جیکی شروف نے اکشے اور ریتیش کے ساتھ کام کیا۔اس سیریز کی فلموں کو تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز تو ملے تاہم یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔فلم’ ‘ہاؤس فلم 4‘‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔