فلم ’’سنجو‘‘ کی تاریخی کامیابی رنبیر کپور کی مستقبل کی راہیں کھل گئیں

ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے رنبیر کپور کے ساتھ ایک دو نہیں 5 فلمیں کرنے کا عندیا دیدیا

بدھ 11 جولائی 2018 12:23

فلم ’’سنجو‘‘ کی تاریخی کامیابی رنبیر کپور کی مستقبل کی راہیں کھل گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) فلم ’’سنجو‘‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد رنبیر کپور کے وارے نیارے ہو گئے مستقبل کی راہیں بھی کھل گئیںاور ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا- بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ مزید 5 فلمیں کرنے کا عندیا دیدیا۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کے لئے فلم انڈسٹری میں نیا سفر ثابت ہونے والی فلم ’سنجو‘ نے رنبیر کے ڈوبتے کیریئر کو نیا سہارا دیا ہے اور صرف ایک فلم کی وجہ سے آج فلمی پنڈٹ ان کا موازنہ بالی ووڈ خانز سے کررہے ہیں ایسے میں انڈسٹری کو ’منا بھائی‘، ’تھری ایڈئٹس‘ اور ’پی کے‘ جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دینے والے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے رنبیر کپور کے ساتھ مزید فلمیں کرنے کی نوید سنا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عامر خان اور سنجے دت کے ساتھ دو، دو فلمیں جن میں ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘، منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’لگے رہی منا بھائی‘ کیں جو تمام سپر ہٹ رہیں لہذا میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ دوسری فلم کب کررہے ہیں۔اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے شائستہ انداز میں یہ بھی پوچھا کہ وہ میرے ساتھ مزید کتنی فلمیں کریں گے جس پر راجکمار ہیرانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں آپ کے ساتھ پانچ فلمیں اور کروں گا۔
وقت اشاعت : 11/07/2018 - 12:23:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :