ابھیشیک بچن نے اہلیہ ایشوریا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا

ابھیشیک بچن اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم ’’لیفٹی‘‘ بنائیں گے فلم کے کردار کے لیے ایشوریا فٹ نہیں ہیں ،ْفلم میں نوجوان اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا ،ْ ابھیشک

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:37

ابھیشیک بچن نے اہلیہ ایشوریا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ اداکارہ اور اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کو فلم میں اپنے ساتھ کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریارائے بچن متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں اورشادی کے بعد بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ’’راون‘‘ شامل ہے ،ْ اداکارہ ایشوریا رائے بچن متعدد بار شوہر کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن اب ابھیشیک نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم ’’لیفٹی‘‘ بنائیں گے جس میں مرکزی کردار کیلئے ایشوریا رائے بچن نے خواہش کا اظہار کیا تاہم ابھیشیک نے اپنی اہلیہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا اور فلم کی کہانی کیلئے انہیں غیرموزوں قرار دیتے ہوئے نوجوان اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ ابھیشیک بچن کے مطابق فلم کے کردار کے لیے ایشوریا فٹ نہیں ہیں کیوں کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے پختہ نظر آتی ہیں اسی لیے فلم میں نوجوان اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 31/12/2016 - 11:37:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :