سنجے دت کی کم بیک فلم’’بھومی‘‘کی ریلیز کی تاریخ تبدیل

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:18

سنجے دت کی کم بیک فلم’’بھومی‘‘کی ریلیز کی تاریخ تبدیل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی کم بیک فلم’’بھومی‘‘رواں سال ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اومنگ کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم’’بھومی‘‘کو پہلے اگست کے وسط میں ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کا ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ فلم 22 ستمبر 2017 کو ریلیز ہو گی۔فلم کی ریلیز کی تاریخ عامر خان کی اگست میں آنے والی فلم’’سیکیٹ سپر سٹار‘‘کی ریلیز کی وجہ سے آگے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اداکار سنجے دت کی خواہش پر ایسا کیا گیا جو عامر کے اچھے دوست بھی ہیں۔اگست میں اجے دیوگن کی فلم’’گول مال اگین‘‘بھی آرہی ہے جس کے ساتھ عامر کلیش نہیں چاہتے۔

وقت اشاعت : 22/04/2017 - 19:18:21