رنبیر کپور نے 9 کروڑ کی پیش کش ٹھکرادی

اداکار کو رنگ گورا کرنے والی کریم کے پروجیکٹ میں کام کرنے پر 9 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی

جمعرات 27 اپریل 2017 22:44

رنبیر کپور نے 9 کروڑ کی پیش کش ٹھکرادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے کی 9 کروڑ کی پیش کش ٹھکرادی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے کئی اداکار و اداکارائیں رنگ گورا کرنے والی کریموں کے برانڈ ایمبسڈرز ہیں جنہیں بعض دفعہ سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ گزشتہ دنوں اداکار ابھے دیول کی جانب سے بھی فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا جس کے بعد دیگر اداکار بھی اب رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر میں عدم دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیرکپور کو رنگ گورا کرنے والی کریم کے مشہور برانڈ نے اپنے پروجیکٹ میں کام کرنے کی پیش کش کی جس کے عوض انہیں 9 کروڑ کی آفر کی گئی لیکن رنبیر نے کسی بھی فیئرنس کریم کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ رنبیر کے انکار کے باوجود مشہور برانڈ نے انہیں ایک اشتہار میں ہی کام کرنے کی پیش کش کی جس پر انہوں نے فلمی مصروفیات کے باعث کام کرنے سے منع کردیا۔۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 22:44:28