’بہوبلی 2‘ : ایک دن میں 113کروڑ روپے کی کمائی

ڈھائی ارب روپے لاگت سے دو حصوں میں بننے والی اس فلم کے ہدایت کار ایس ایس راجاماؤلی ہیں

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:47

’بہوبلی 2‘ : ایک دن میں 113کروڑ روپے کی کمائی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بنی بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم 'بہوبلی' کے دوسرے حصے ’بہوبلی 2‘ کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا، جس نے ریلیز ہوتے ہی ہندوستانی باکس آفسپر دھوم مچادی۔ڈھائی ارب روپے لاگت سے دو حصوں میں بننے والی اس فلم کے ہدایت کار ایس ایس راجاماؤلی ہیں۔اس فلم کے پہلے حصے کو 2015 میں ریلیز کیا تھا۔

فلم 'بہوبلی' کا مقابلہ ہولی وڈ فلم 300 سے کیا گیا تھا جس کے دوسرے حصے کو بھی بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے بڑے بجٹ اور خاص انداز سے فلمائے گئے مناظر شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 4 زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے روز 113 کروڑ ہندوستان روپے کمائے۔اس فلم نے بولی وڈ کی کامیاب فلم ’دنگل‘ اور ’سلطان‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔2010 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ربوٹ' کا بجٹ 35 ملین ڈالرز تھا جسے تامل، ہندی اور تیلگو زبانوں میں پیش کیا گیا۔شاہ رخ خان کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم 'را -ون' 24 ملین ڈالر کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی۔2013 کی فلم 'دھوم 3' 15.7 ملین ڈالر کے بڑے بجٹ سے تایر کی گئی۔۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 20:47:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :