معروف بھارتی ہدایتکارہ فرح خان کے شوہر کیخلاف یو پی کے وزیراعلیٰ کو ’غنڈہ‘ قرار دینے پر ایف آئی آردرج کرلی گئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:05

معروف بھارتی ہدایتکارہ فرح خان کے شوہر کیخلاف یو پی کے وزیراعلیٰ کو ’غنڈہ‘ قرار دینے پر ایف آئی آردرج کرلی گئی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) بھارتی فلم ڈائریکٹر فرح خان کے شوہر کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ٹوئٹ کرنے مہنگے پڑگئے ہیں اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی فلم ہدایتکارہ فرح خان کے شوہر سریش کندرا کیخلاف ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ کو غنڈہ کہنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سریش کندرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یو پی کے وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ایک غنڈے کو اقتدار دیکر اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ تشدد کا خاتمہ کردیا جائے گا‘‘۔امیت کمار تیواری نے ایف آردرج کراتے ہوئے کہا کہ فلم پروڈیوسر کیخلاف یوگی آدیتیہ کا داؤ د ابراہیم کے ساتھ موازنہ کرنے کی بنائ پر قانونی کارروائی کی درخواست دی جارہی ہے۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرح خان کے شوہر نے ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئیکہا کہ’’ اگر میرے پیغام سے کسی کو بھی تکلیف پہنچی ہے تو میں غیر مشروط طور پر معافی مانگتا ہوں‘‘ اور اپنے سابقہ پیغام کو ٹوئٹر سے ختم کردیا۔’انسان کا ایک شادی پر گزارا نہیں ہوسکتا کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسی بات کہہ دی کہ مًردوں کے چہرے خوشی سے کِھل اٴْٹھیں گی
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 19:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :