پدماوت نے 2 روز میں 56کروڑ کما لیے

اتوار 28 جنوری 2018 13:01

پدماوت نے 2 روز میں 56کروڑ کما لیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) بالی ووڈ کی متنازع فلم 'پدماوت نے ریلیز کے دو دن میں 56کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی تنازعات میں گھری فلم 'پدماوت نے اپنی ریلیز سے اب تک دو دن کے دوران 56کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جبکہ فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور فلمی پنڈتوں کے مطابق فلم 'پدماوت باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کرنی سینا کے رہنماوں نے اپنی نفرت کی بنا پر سنجے لیلا بھنسالی کی والدہ پر فلم بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کی اجازت اور بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جانب سے فلم کے کئی مناظر کاٹنے اور فلم کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت اور فلم کے گانے 'گھومر میں گرافکس کے ذریعے دپیکا کے کچھ مناظر کو تبدیل کرنے کے ساتھ ریلیز کی اجازت دی یوں فلم پدماوتی کا نام تبدیل ہوکر پدماوت رکھا گیا جو 25جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔
وقت اشاعت : 28/01/2018 - 13:01:33