فلم ’’ایوینجرز انفینیٹی وار‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز ہی کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

اتوار 29 اپریل 2018 11:00

فلم ’’ایوینجرز انفینیٹی وار‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز ہی کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی تصورات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز بھارت میں 30.30 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اینتھنی روسو اور جو روسو کی تصورات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ جمعہ کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز ہی 30.30 کروڑ کا بزنس کر کے ہندی فلم ’’باغی 2‘‘ اور’’ پدماوت‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد فلم پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 25.10 کروڑ کے ساتھ فلم ’’باغی 2‘‘ اور فلم ’’پدماوت‘‘ 19 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

وقت اشاعت : 29/04/2018 - 11:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :