شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ کی جیا نے خوبرو لڑکی کا روپ دھار لیا

ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا جیا کپور کا کردار کرنے والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا کو پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوگیا

اتوار 31 جولائی 2016 11:47

شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ کی جیا نے خوبرو لڑکی کا روپ دھار لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ میں جیا کپور کا کردار کرنے والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا کو پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوگیا ہے۔بالی ووڈ کی ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 2003 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم’’کل ہو نا ہو‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا جب کہ ننھی اداکارہ نے فلم میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کو رونے پر مجبور کردیا۔

ننھی اداکارہ نے اپنی پہلی فلم سے ہی خوب شہرت حاصل کی اور سب کو اپنا گرویدہ بنالیاتھا جب کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈیڈلائین‘‘ میں بھی عرفان خان کی بیٹی کا کردار کیا جسے سب نے پسند کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ جھنک شکلا نے سلور اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کئی ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور چھوٹی اسکرین پر بھی خوب شہرت حاصل کی لیکن جلد ہی فلمی دنیا سے الگ ہوگئیں۔

ننھی اداکارہ جھنک شکلااب خوبرو لڑکی کا روپ دھاچکی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔اداکارہ جھنک شکلا اداکاری کے بعد تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے میں مگن ہیں اور تعلیم مکمل ہونے تک فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/07/2016 - 11:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :