فلم "رنگون" کی ناکامی سے میرا اعتماد ٹوٹ گیا، کنگنا رناوت

بدھ 26 اپریل 2017 12:56

فلم "رنگون" کی ناکامی سے میرا اعتماد ٹوٹ گیا، کنگنا رناوت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار ہ کنگنارناوت نے کہا ہے کہ وہ فلم "رنگون "کی ناکامی پر افسردہ ہیں اور ان کا اعتماد ٹوٹ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنارناوت نے کہا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ فلم میں وہ تمام مواد موجود ہے جو ایک کامیاب فلم میں ہوتا ہے ،فلم کی ناکامی کی وجہ سے ان کا دل افسردہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کو محسوس ہوتا ہے کہ فلم کی ناکامی کا ذمہ دار انہیں شاید اس لئے ٹھہرایا گیاکیونکہ ان کی قسمت کا ستارہ بلند ہے اور فلم کی ناکامی اور کامیابی ان کی ذمہ داری تھی۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:56:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :