میرا فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار ہے،تاپسی پنو

منگل 22 اگست 2017 12:09

میرا فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار ہے،تاپسی پنو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ میرا فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے قبل نروس ہو جاتی ہیں اور لوگ مجھے فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار میں دیکھیں گے جس پر لوگوں کے رد عمل کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں تاپسی پنو اداکار ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 12:09:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :