کوئی بھی شائقین کی پسند اور ناپسند کا اندازہ نہیں لگا سکتا،فرحان اختر
UrduPoint Android Application

کوئی بھی شائقین کی پسند اور ناپسند کا اندازہ نہیں لگا سکتا،فرحان اختر

بدھ ستمبر 1:40 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ کوئی بھی شائقین کی پسند اور ناپسند کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار فرحان اختر نے کہاکہ فلموں کا کامیابی اور ناکامی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ،ان کی فلمیں ’’وزیر ‘‘ اور ’’ راک آن 2 ‘‘ باکس آفس

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

پر ناکامی سے دوچار ہوئیں لیکن انہوں نے ان فلموں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ شائقین کیا چاہتے ہیں اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو کوئی بھی فلم ناکام نہ ہوتی۔اداکار اپنی نئی فلم ’’لکھنئو سنٹرل ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ ستارے

ستاروں کی خبریں