عمر کی مناسبت سے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، سنجے دت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:47

عمر کی مناسبت سے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، سنجے دت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ وہ اپنی عمر کی مناسبت سے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق سنجے دت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب جیل میں تھا تو میری داڑھی سفید ہو گئی جس پر میں نے سوچا کہ مجھے اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کرنے چاہیئے، اب میں درختوں کے گر دیا کالج کیمس کے باہر ڈانس کرنے والے کردار اد نہیں کر سکتا۔

سنجے دت آٹھ سے نو فلموں پر کام کر رہے ہیں جن میں ’’منا بھائی‘‘ سیریز، ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ ، ’’ملنگ‘‘ ، ’’شدت‘‘ ، ’’مارکو بھاو‘‘ ، ’’تور باز‘‘ اور نیشی کانتھ کامتھ کی فلم شامل ہے جبکہ فلم ’’بھومی‘‘جس میں سنجے نے ادیتی رائے حیدری کے باپ کا کردار ادا کیا22ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:47:47

Rlated Stars :