فلم’’ تیرا انتظار‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 11:15

فلم’’ تیرا انتظار‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)بالی وڈ کی نئی فلم’’ تیرا انتظار‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیاگیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رومانوی فلم ہے جس میں اداکارسنی لیون اور ارباز خان پہلی بار مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹیزر کی جھلک سنی لیون نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں پیش کی ہے جسے سنی نے محبت کی تلاش قراردیا ہے۔فلم کی کہانی میں سنی لیون اور ارباز خان ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے ہیں اور پھر ارباز اچانک کہیں غائبہوجاتے ہیں۔ہدایتکارراجیو والیا کی یہ فلم 24 نومبر کو سینما میں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 11:15:31