فلم ’’تمھاری سولو‘‘ نے 3 روز میں مجموعی طور پر 12.87 کروڑ روپے کما لئے

پیر 20 نومبر 2017 13:17

فلم ’’تمھاری سولو‘‘ نے 3 روز میں مجموعی طور پر 12.87 کروڑ روپے کما لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’تمھاری سولو‘‘ نے ریلیز کے 3 روز میں مجموعی طور پر 12.87 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’تمھاری سولو‘‘ 17 نومبر کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز 2.87 کروڑ، دوسرے روز 4.61 کروڑ اور تیسرے روز5.39 کروڑ روپے کے ساتھ مجموعی طور پر 12.87 کروڑ کما لئے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ودیا بالن، مانو کول، نیہا دھوپیا اور ملیشکا منڈونسا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :