فلم ’’سونوکے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:25

فلم ’’سونوکے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’سونوکے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پیار کا پنچ نامہ‘‘ کے ہدایتکار لوو رانجن کی فلم’’سونوکے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میںاداکارکارتک آریان اور نشرت بھروچا ایک بار پھر اکھٹے جلوہ گر ہوں گے،فلم کے پوسٹر میں نشرت دلہن کے لباس،کارتک آریان گہرے نیلے رنگ کی شیروانی اور سنی سنگھ آئیوری شیروانی میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ نشرت اور کارتک نے مسکراتے ہوئے ہاتھوں میں دودھ کے گلاس پکڑ رکھے ہیں، فلم آئندہ سال 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 11:25:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :