رنویر سنگھ میوزک رئیلٹی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

منگل 22 اگست 2017 14:13

رنویر سنگھ میوزک رئیلٹی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ میوزک رئیلٹی ٹی وی شو ’’اوم شانتی اوم‘‘کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابا رام دیو کے میوزک رئیلٹی ٹی وی شو’’اوم شانتی اوم‘‘ میں سوناکشی سنہا ،کانیکا کپور اور شیکھر راوجیانی جج جبکہ یوگا گرو ماہا جج بنیں گے ، جس میں اداکار رنویر سنگھ شوکی پہلی قسط کی میزبانی کریں گے اور شو کا آغاز فلم ’’باجی رائو مسانی ‘‘کے گانے ’’گجانانا‘‘ پر پرفارم کر کے کریں گے جبکہ اداکار رنویر سنگھ شو کے 14 مد مقابل امیدواروں کو بھی متعارف کرائیں گے ۔بعد ازاں اپرشکتی کھرانہ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 14:13:13

Rlated Stars :