جیکی شروف کی مختصر فلم’’ شونیاتا‘‘ کو لاس اینجلس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 11:22

جیکی شروف کی مختصر فلم’’ شونیاتا‘‘ کو لاس اینجلس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف کی مختصر فلم’’ شونیاتا‘‘ کو لاس اینجلس فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار چنتن سردا کی2017ء میں بننے والی 22منٹ کے دوارنیے پر مشتمل فلم ’’ شونیاتا‘‘کو امریکی شہر لاس اینجلس فلم فیسٹیول میں بہترین بھارتی مختصر فلم کے ایوارڈ اور ایک ہزار ڈالر کیش انعام سے نوازا گیاجس میں اداکار جیکی شروف اور مچندرا گڑکر نے اہم کردار ادا کیا۔

اس سلسلے میں چنتن سردا کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے فلم فیسٹیول میں ہماری فلم کا ایوارڈ جیتنا ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہے جس پر جیکی شروف اور فلم کے تمام باصلاحیت ایچ او ڈیز کے شکرگزار ہیں اور مستقبل میں بھی مزید مختصر فلمیں بنائیں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:22:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :