فلم ’’سورما ‘‘ کا تیسرا گانا ’’گڈ مین دی لالٹین‘‘ ریلیز

ہفتہ 30 جون 2018 13:32

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’سورما ‘‘ کا تیسرا گانا ’’گڈ مین دی لالٹین‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شاد علی کی فلم ’’سورما ‘‘ کا 2منٹ اور 18سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل پنجابی گانا ’’گڈ مین دی لالٹین‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جو اداکار دلجیت دوسنجھ، تاپسی پنو اور انگد بیدی پر فلمایا گیا ہے جسے گلوکار سکھ وندر سنگھ اور سونیدھی چوہان نے گایا، شنکر، احسان ، لوئے نے کمپوز کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سابق ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے جس میں اداکار دلجیت دوسنجھ ہاکی کھلاری سندیپ سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 13جولائی کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/06/2018 - 13:32:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :