فلم ’’ایلا ‘‘کا نیا نام’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ ہو گا، پوسٹر جاری

جمعہ 6 جولائی 2018 14:34

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اداکارہ کاجول کی فلم ’’ایلا ‘‘کے نئے نام کا اعلان کر تے ہوئے فلم کا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا، جس میں فلم کا نیا نام ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘رکھا گیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے اپنی نئی پروڈکشن فلم جس کا عارضی نام ’’ایلا ‘‘ رکھا گیا تھا کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئیفلم کا نیا نام ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ رکھا ہے اور نیچے ’’وہ یہاں ہے، وہاں ہے، ہر جگہ ہے‘‘ ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ 14ستمبر کو آرہی ہے‘‘ لکھا ہے، فلم کے پوسٹر میں کسی نے ہاتھ میں کٹھ پتلیوں کو ہلانے کے لئے تاریں پکڑ رکھی ہیں اور اس میں اداکار ریدھی سن بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہدایتکار پرادیپ سرکار کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ میں کاجول سنگل مدر اور گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 06/07/2018 - 14:34:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :