جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جگل بندی‘‘میں کام سے انکار کر دیا
UrduPoint Android Application

جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جگل بندی‘‘میں کام سے انکار کر دیا

جمعرات اپریل 12:34 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2017ء) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس نے دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جگل بندی‘‘میں کام سے انکار کر دیا۔جیکولین نے سلمان خان کے ساتھ فلم’کک‘ میں کام کیا تھا جو ان کے کیریئر کے لئے اہم فلم ثابت ہوئی۔اب خیال ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں کام نہیں کریں گی جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ان دنوں اپنی دوسری فلموں میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے سلمان کی فلم ’جگل بندی‘ کے لئے منع کردیا ہے۔

سلمان خان، سیف علی خان کو لے کر اپنے بینر ایس کے ایف کی فلم ’جگل بندی‘ جلد شروع کرنے والے ہیں جس کے لئے انہوں نے جیکولین کو بطور مرکزی اداکارہ منتخب کیا تھا لیکن اپنی مصروفیت اور تاریخیں نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سلمان کی فلم کو نہ بول دیا ہے۔ایسے میں سلمان کواب دوسری اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔

متعلقہ ستارے

ستاروں کی خبریں