سونو نگھم کو اذان کے بارے میں بیان دینا مہنگا پڑگیا، مسلمان خاتون نی"سونو نگھم"کو کھری کھری سنا دیں

بیف کھانے کے نام پر خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے،گارکھشاں نے کئی مسلمانوں کوقتل کیا تب سونو نگھم کو ٹوئٹ کرنا یاد نہیں آیا، بی جے پی کو خوش کرنے کے لیے یہ بیان دیا گیا،یاسمین کا ویڈیو پیغام

جمعرات 20 اپریل 2017 13:53

سونو نگھم کو اذان کے بارے میں بیان دینا مہنگا پڑگیا، مسلمان خاتون نی"سونو نگھم"کو کھری کھری سنا دیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء)بالی وڈ گلوکارسونو نگھم کو اذان کے بارے میں بیان دینا مہنگا پڑگیا،یاسمین ارورہ منشی نامی ایک خاتون نے سماجی میڈیا پر گلوکار کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو خوش کرنے کے لیے یہ بیان دیا گیا،ویڈیو پیغام میں یاسمین کا کہنا تھا کہ بیف کھانے کے نام پر خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے،گارکھشاں نے کئی مسلمانوں کوقتل کیا تب سونو نگھم کو ٹوئٹ کرنا یاد نہیں آیا،یاسمین اروڑہ اس سے پہلے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کی وجہ سے نریندر مودی پربھی تنقید کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے اقلیتی کونسل ممبر سید شاہ عاطف علی قادری نے سونونگھم کے اذان سے متعلق ٹویٹ پر فتوی جاری کیا تھا اور سونو نگھم کے بال کاٹنے اور جوتوں کے ہار پہنانے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاتھا،انہوں نے کہا کسی کو بھی کسی دوسرے مذاہب کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں،سونونگھم جیسے لوگوں کو ملک سے نکال دینا چاہئے،بالی ووڈ اداکار نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ سب کچھ کیا۔اذان کے بارے ٹویٹ کرنے پر سونو نگھم کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 13:53:04

Rlated Stars :