صوفیا حیات کی شادی کی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

بدھ 26 اپریل 2017 13:32

صوفیا حیات کی شادی کی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) بھارتی ماڈل صوفیا حیات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ شاہی طرز پر شادی اور اس کی شاندار تصاویر کو اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اپلوڈ کیا تھا۔

(جاری ہے)

صوفیا حیات نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے دوست ولید سٹینسو کے ساتھ شادی رچا لی ہے۔واضح رہے صوفیا حیات نے دو ماہ پہلے اپنی منگنی کی خبر دی تھی۔پیر کے روز ہونے والی تقریب میں صوفیا حیات نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔جبکہ اس کے شوہر نے بھی بہترین لباس زیب تن کیا تھا۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :