معروف بھارتی اداکار ونودکھنہ 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 27 اپریل 2017 11:46

معروف بھارتی اداکار ونودکھنہ 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اپریل۔2017ء) معروف بھارتی اداکارہ ونود کھنہ انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ بھارتی اداکار ونود کھنہ ممبئی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل ان کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ کافی کمزور نظر آ رہے تھے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں کچھ عرصہ قبل شدید ہائیڈریشن پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں چھٹی دینے سے انکار کر دیا اور ان کا علاج جاری تھا۔ونود کھنہ نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا وہ بھارتی پارلیمان کا حصہ بھی رہے۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 11:46:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :