پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید بولی وڈ فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کا بھی حصہ بن گئے

جمعرات 27 اپریل 2017 14:17

پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید بولی وڈ فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کا بھی حصہ بن گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید بولی وڈ فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔ان کا پاکستان میں دو سال قبل ریلیز ہونے والا گانا ’تھوڑی دیر‘ اس قدر ہٹ ہوا کہ بولی وڈ ہدایت کار موہت سوری نے فرحان سعید کو اسے اپنی فلم میں شامل کرنے کی آفر دے دی۔فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کا نیا گانا ’تھوڑی دیر‘ فرحان سعید کا پنجابی سانگ تھا جسے انہوں نے ہدایت کار کی درخواست پر اردو میں تبدیل کیا۔

اس گانے کو فرحان سعید کے ساتھ ہندوستانی گلوکارہ شریا گھوشال نے بھی گایا ہے۔اپنے گانے کے حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے 32 سالہ فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ’ان کا گانا 'تھوڑی دیر' تقریباً دو سال قبل پاکستان میں ریلیز ہوا تھا، موہت کو یہ گانا بیحد پسند آیا جس کے بعد انہوں نے مجھ سے اسے اردو میں تبدیل کرنے کو کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے سمجھ سکیں‘۔

(جاری ہے)

’تھوڑی دیر‘ ایک رومانوی گانا ہے جس میں فلمی اداکاروں کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا۔شریا گھوشال کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ’شریا کے ساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہوئی، وہ اپنے ہر گانے کو دل سے گاتی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کرپایا‘۔فرحان سعید نے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی پر بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی طرح کا فن ان تلخیوں کو ختم کرسکتا ہے، بس ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘۔۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 14:17:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :