ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال بعد اکٹھے

دونوں اداکاروں کو دیباکر بینرجی کی ایکشن اور رومانوی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے

پیر 29 مئی 2017 12:21

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال بعد اکٹھے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں اداکاروں کو دیباکر بینرجی کی ایکشن اور رومانوی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس فلم کا نام اب تک سامنے نہیں آیا، تاہم ارجن کپور اس فلم میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔یہ فلم ارجن کپور کی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم تھی، جبکہ پرینیتی چوپڑا نے پہلی مرتبہ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار کیا تھا۔ان دونوں کی جوڑی اور فلم کو شائقین کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں نے بھی بیحد سراہا تھا، تاہم اس کے بعد یہ ایک ساتھ کسی اور فلم میں نظر نہیں آئے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:21:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :