عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا فلم ’’عاشقی 3 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعہ 23 جون 2017 12:55

عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا فلم ’’عاشقی 3 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ اداکارعالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا فلم ’’عاشقی 3 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار موہت سوری فلم’’ عاشقی ‘‘ جس میں ادیتیا رائے کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا کے سلسلے کی تیسری فلم عاشقی 3 ‘‘ بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں جس میں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس حوالے سے ہدایتکار موہت سوری اور سدھارتھ نے سکرپٹ پر بات چیت کی ہے۔سدھارتھ ان دنوں فلم’’ عیاری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جلد مکمل ہو گی جبکہ عالیہ بھٹ میگھنا گلزار کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو مکمل ہونے والی ہے۔جس کے بعد موہت سوری عالیہ کی نومبر میں فلم ’’گلے بوائے‘‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل فلم ’’عاشقی3 ‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:55:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :