دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

ہفتہ 24 جون 2017 13:30

دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان آگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کی موت کی جھوٹی خبر شائع کی گئی، جس کے بعد ادکار اور اٴْن کے اہل خانہ کو مداحوں کی جانب سے تواتر سے کالز اور پیغامات موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

عزیز و اقارت اور مداحوں پر دلیپ کمار کی موت کی خبر سٴْن کر مداح افسردہ ہوگئے اور اپنے ہر دل عزیز اداکار کی خیریت معلوم کرنے کی کوشش میں لگے رہے، لاکھوں شائقین نے خبر کی تصدیق کے لیے اداکار اور اٴْن کے اہل خانہ کو سلسلہ وار کالز کیں۔

مداحوں کی کالز اور پریشانی کو دیکھتے ہوئے دلیپ کمار نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنی موت کی خبر کو جھوٹ قراردیا، انہوں نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے خیریت دریافت کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دلیپ کمار نے مداحوں کے نام پیغام لکھا کہ علالت کے باعث وہ مداحوں سے دور رہے تاہم اٴْن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 13:30:39

Rlated Stars :