رنبیر کپور بالآخر قطرینہ کیف سے علیحدگی کی وجہ بیان کر دی

ہفتہ 24 جون 2017 13:30

رنبیر کپور بالآخر قطرینہ کیف سے علیحدگی کی وجہ بیان کر دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات ختم کرنے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کرسکتا تھا لہٰذا اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔

(جاری ہے)

دونوں فلمی ستارے طویل عرصے بعد فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک بار پھر ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں، اس موقع پر بھارتی میڈ یا نے کترینہ کے ساتھ علیحدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جس پرپہلے تو رنبیر نے میڈیا کے سوالات کو نظر انداز کیا، پھر انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے اور کترینہ کے درمیان معاملات اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب اس رشتے کو مزید آگے نہیں بڑھانا۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 13:30:42

Rlated Stars :